28 مارچ، 2009، 1:47 PM

باراک اوبامہ

پاکستان وافغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے

پاکستان وافغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے اور پاکستان وافغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے اور پاکستان وافغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے منسلک ہے ۔جمعہ کے روز افغانستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکنے کے لیے امریکہ کی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی پاکستان اور افغانستان میں موجود ہیں اور پاکستان اور افغانستان کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔صدر اوبامہ نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی وہ پاکستان اور افغانستان میں موجود ہیں۔  اوبامہ نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں موجود دہشت گرد امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بھی دشمن ہیں اور اگر امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کی مدد نہ کی تو ہم دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ ہار سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے لیے ایک عشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سالانہ امداد کا اعلان کیا جو پانچ سال تک جاری رہی گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ القاعدہ اور اس کے اتحادی ایک کینسر ہیں اور ان سے لڑنے کے لیے پاکستان حکومت کی مدد ضروری ہے۔ باراک اوبامہ نے مزید کہا کہ القاعدہ نے پاکستان کے عوام کو تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

 

News ID 852568

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha